انٹرنیشنل بینکنگ کورس، مختلف ممالک کے21 شرکاءکا ایل سی سی آئی کا دورہ

لاہور(کامرس رپورٹر ) 52ویں انٹرنیشنل بینکنگ کورس، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے 11 مختلف ممالک بشمول آذربائیجان، سری لنکا، افغانستان، الجزائر، ایران، مالدیپ و دیگر سے تعلق رکھنے والے اکیس شرکاءنے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے وفد کے اراکین کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے اور ملکی و عالمی معاشی منظرنامے کا تجزیہ پیش کیا۔ اس موقع پراسٹیٹ بینک اسلام آباد اور لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ، اور وزارت خزانہ کے اوگورصالح نے بھی خطاب کیا۔ کاشف انورکا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی بینکرز جنہوں نے اس کورس کے لیے پاکستان کا دورہ کیا ہے وہ یہاں بہترین وقت گزاریں گے۔ پاکستانی امن پسند اور مہمان نواز قوم ہیں۔ لاہور ملک کا دوسرا بڑا تجارتی اور صنعتی مرکز ہے جس کا قومی جی ڈی پی اور برآمدات میں حصہ نمایاں ہے۔ یہاں ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، فوڈ پروسیسنگ، آٹو پارٹس، انجینئرنگ، پلاسٹک، کیمیکل، پیپر اینڈ بورڈ، الیکٹرانکس، آئرن اینڈ اسٹیل اور پیکیجنگ وغیرہ جیسی اہم صنعتیں واقع ہیں۔ جبکہ یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی اہم مقام رکھتا ہے۔ لاہور میں قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور قائداعظم بزنس پارک جیسی بڑی انڈسٹریل سٹیٹس بھی واقع ہیں۔ لاہور چیمبر سو سالہ تاریخ کا حامل ہے ، آج اس کے ممبران کی تعداد پینتیس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن