لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے فروری 2024 کے مہینے کے لیے ریوینیو وصولی میں 22% اضافہ ریکارڈ ہوا ہے پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے فروری 2024 کے مہینے میں 19.1 ارب اکٹھا کیا ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران اکٹھا کیے گئے 15.6 ارب روپے کی ٹیکس وصولی سے 23% زیادہ ہے۔اسی طرح پی آئی اے نے رواں مالی سال میں جولائی سے فروری کے دوران 145.24ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی جو گذشتہ مالی سال میں اتنی مدت کے دوران 123.49ارب روپے کے مقابلے میں 18 فیصد ذائد ہے۔پی آر اے حکام نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے مالی سال 2023-24 کے لئے پی آر اے کو 240 ارب کا ہدف دیا ہے جیسے ٹیکس دہندگان کی سہولت اور تعلیم ، اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت ، انفورسمنٹ سرگرمیوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی حکمت عملی کے ذریعے حاصل کیا جائے گا ۔
فروری : ریو نیو وصولی میں 22فیصد اضافہ ‘ 19.1 ارب اکٹھا
Mar 05, 2024