لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کی قرارداد جمع کروا دی۔ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 464 اور لاہور میں 98 نئے کیسز سامنے آئے۔ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 456 اموات ہوئی ہیں اور 36 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں رواں سال نمونیا سے73 اموات ہوئی اور 8085 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بچوں کو نمونیا سے بچا¶ کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔