لاہور (خصوصی نامہ نگار) ہندو مذہب کے تہوار شیو راتری کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 200یاتریوں کا وفد کل6 مارچ کو واہگہ بارڈ کے راستے پاکستان پہنچے گا۔ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرانئز رانا شاہد سیلم نے کہا کہ چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان کے احکامات کی روشنی میں یاتریوں کی سکیورٹی، رہائش، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ ترجمان بورڈ کے مطابق6مارچ کو ہندو یاتری لاہور میں قیام کرنے کے بعد 7مارچ کو کٹاس راج روانہ ہوں گے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام مہا شیو راتری کی مرکزی تقریب 9مارچ کو تاریخی کٹاس راج مندر چکوال میں ہو گی۔ یاتری10مارچ کو لاہور واپس آئیں گے۔11مارچ کو لاہور میں موجود کرشنا مندر، شاہی قلعہ و دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کرنے کے بعد 12مارچ کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔