قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ) مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے 58 افراد کو سزائیں سنا دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق عدالت نے اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع اور نائب سربراہ محمود عزت سمیت 8 رہنماو¿ں کو سزائے موت سنائی جبکہ کچھ کو عمر قید، 6 افراد کو 15،15 سال قید اور 7 افراد 10،10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایمرجنسی کے تحت قائم انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزموں کو جون تا اگست 2013ءمیں سابق منتخب مصری صدر محمد مرسی کے حق میں دھرنے اور مظاہرے کرنے، انتشار پھیلانے، تخریب کاری اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزاممات میں سزا سنائی۔ عدالت نے 21 ملزموں کو بری کرنے کا بھی حکم دیا۔ خیال رہے 2013ءمیں اخوان السلمین سے تعلق رکھنے والے ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سے اخوان المسلمین کے متعدد رہنماو¿ں پر مقدمات قائم کئے گئے اور سینکڑوں کو قید اور دیگر سزائیں دی جا چکی ہیں۔ اخوان السلمین کے کئی قائدین کو پھانسی کی سزائیں دی گئی ہیں جبکہ معزول صدر محمد مرسی بھی دوران قید انتقال کرگئے تھے۔
مرسی کے حق میںدھرنے پر سپر براہ خوان لمسلین نائب 8کو سزائے موت
Mar 05, 2024