17 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی گریڈ 22 میں ترقی 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے 17 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 21 میں 7 سالہ سروس پوری ہونے پر ٹائم سکیل پروموشن دیتے ہوئے گریڈ 22 میں اپ گریڈ کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کی رجسٹرار جزیلہ اسلم کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی۔ فیصل آباد اینٹی کرپشن کے جج عبدالرحمان، جج بینکنگ کورٹ راولپنڈی عابد رضوان عابد، سیشن جج ڈی جی خان خالد محمود‘ سیشن ججز امجد اقبال رانجھا، محمد جوادالحسن، ملک شبیر احمد، بخت فخر بہزاد، سیشن جج بہاولپور محمد اکرم، وسیم الرحمان، محمد یار گوندل کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...