بین الاقوامی اداروں کو خطوط لکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے: مخدوم احمد محمود 

لاہور (نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص سیٹیں نہ ملنے پر کہا ہے کہ مخصوص سیٹوں پر بعض لوگ بغیر الیکشن ایکٹ پڑھے منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں، جو کہ درست نہیں۔ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 60 سے 63 اور 104 کا جائزہ لیا جائے، س±نی اتحاد کو قوانین کے تحت مخصوص سیٹیں نہیں مل سکتیں۔ ان کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مخدوم ہاو¿س لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی میاں علمدار قریشی، شہریار خان، یاور بعادت، ضلعی صدر پیپلزپارٹی مظفرگڑھ ملک مظہر پہوڑ، ضلعی صدر پیپلز پارٹی لودھراں امداد اللہ عباس، سے ملاقات کے دوران کیا۔ مخدوم احمد محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی خدمت پر یقین ہے یہ عوام کی خدمت کا نتیجہ اور قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ بین الاقوامی اداروں اور قوتوں کو ملک کے خلاف خطوط لکھنا اور سوشل میڈیا کے ذریعے منفی پراپیگنڈا کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں آنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن