ریپبلکن پرائمری، نکی ہیلی نے واشنگٹن ڈی سی میں ٹرمپ کو شکست دیدی

Mar 05, 2024

واشنگٹن(آئی این پی)ری پبلکن صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے واشنگٹن ڈی سی میں ریپبلکن پرائمری میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار بننے کی 2024کی مہم میں نکی ہیلی نے واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی ہے اور سابق صدر کے خلاف یہ ان کی پہلی فتح ہے،نکی اپنی آبائی ریاست جنوبی کیرولینا میں ٹرمپ سے ہار گئی تھیں، لیکن وہ امریکی تاریخ میں ریپبلکن پرائمری جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔تاہم، ٹرمپ کو ہیلی پر واضح برتری حاصل ہے اور امکان ہے کہ نومبر کے انتخابات میں ان کا جو بائیڈن سے مقابلہ ہو گا۔

مزیدخبریں