اسرائیل کی مدد کرنے پر جرمنی کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر

برلن (آئی این پی)مظلوم فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کی مدد کرنے پر جرمنی کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کر دیا گیا،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نکاراگوا کی جانب سے عالمی عدالتِ انصاف میں جرمنی کے خلاف اسرائیل کو مالی، فوجی امداد دینے اور اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کی امداد روکنے پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے، جرمنی اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے،نکاراگوا کی جانب سے مقدمے میں اپیل کی گئی ہے کہ عالمی عدالت انصاف فوری حکم جاری کرے تاکہ برلن کو اسرائیل کیلئے فوجی امداد دینے سے روکا جائے، جرمنی فلسطینی علاقوں میں جنگی قوانین سے متعلق 1948 کے نسل کشی کنونشن اور 1949 کے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...