لاہور‘گوجرانوالہ(نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگرسامان لوٹ لیا ۔گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر بیوی کے سامنے اسکے شوہر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ڈاکوؤں نے نواب ٹاو¿ن میں افضل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے5 لاکھ ‘ فیصل ٹاو¿ن میں احد کی فیملی سے 4لاکھ ‘چوہنگ میں ریاض سے 3 لاکھ ‘ زیورات، موبائل فون ودیگر سامان،نشتر کالونی میں ساجد سے 2لاکھ‘ موبائل فون،جوہر ٹاو¿ن میں عابد سے ڈیڑھ لاکھ‘ موبائل فون،شاہدرہ ٹاو¿ن میں نعیم سے ایک لاکھ ‘ موبائل فون،بادامی باغ میں منصور سے 46 ہزار‘ موبائل فون، گلبرگ میں امین سے24 ہزار‘مسلم ٹاو¿ن میں عبید12 ہزار‘ موبائل فون،نولکھا میں افضال سے 6 ہزار‘موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے باٹا پور میں شبیرسے 7لاکھ 90ہزار ‘زیورات ‘ نقدی چوری کرلی۔چوروں نے جوہر ٹاون ‘ ڈیفنس سے دو کاریں،موہلنوال سے رکشہ جبکہ مصری شاہ،مصطفی آباد،ہنجروال، شاہدرہ ٹاون،شیرا کوٹ، شالیمار اور کوٹ لکھپت کے علاقوں سے7موٹرسائیکلیں چوری کرلئے۔