کراچی(این این آئی)ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سیمنٹ کی ریٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طورپر استحکام دیکھنے میں آیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمارکے مطابق 29فروری 2024کو ختم ہونے والےہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1251 روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے 1259 روپے کے مقابلہ میں 0.64 فیصد کم ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں 29 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے 1200 روپے مقابلہ میں 0.35 فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1225 ، راولپنڈی 1215، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1250، لاہور 1286، فیصل آباد 1260، سرگودھا 1242، ملتان 1266، بہاولپور 1280، پشاور 1250 اور بنوں میں 1230 روپے ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1172، حیدر آباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1197روپے ریکارڈکی گئی۔
ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی
Mar 05, 2024