تہران(این این آئی) ایران نے اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے ایک عسکری سائٹ پر ہونے والے حملے میں ملوث موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی، موساد ایجنٹ کو 28 جنوری 2023 میں اصفہان میں واقع وزارت دفاع کمپلکس پر حملے کے جرم میں سزا دی گئی ہے۔موساد ایجنٹ نے ایرانی وزارت دفاع کمپلیکس کی حساس عمارت کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا تھا۔ ایران کے اصفہان کے علاقے میں جوہری تحقیق کے کئی مشہور مقامات ہیں، جن میں یورینیم کی افزودگی کا پلانٹ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ ایران کا پابندیوں سے متاثرہ جوہری پروگرام تخریب کاری، سائنس دانوں کے قتل اور سائبر حملوں کا نشانہ رہا ہے، جب کہ تہران اسرائیل پر اپنی سرزمین پر کئی خفیہ کارروائیاں کرنے کا الزام بھی لگاتا رہا ہے۔