بارش لینڈسلائیڈنگ6 افراد جاں بحق کشمےری مودی کے دورہ پر مکمل ہرتال کریں

Mar 05, 2024

سری نگر (نوائے وقت رپورٹ+ کے پی آئی+ این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 150 گھر اور اسکول تباہ ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔ پہاڑوں سے گرنے والے بڑے اور بھاری پتھروں نے عمارتوں اور اسکولوں کو تباہ کردیا۔ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 400 سے زائد انفرا اسٹریکچر کو نقصان پہنچا جن میں سے 150 گھر اور اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ کئی سڑکوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پی جے پی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں 7 مارچ کو سری نگر میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں سری نگر کو فوجی چھا¶نی میں بدل دیا گیا ہے۔ سری نگر میں نام نہاد سکیورٹی اقدامات کے تحت اضافی فورسز اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورے کے خلاف جمعرات 7 مارچ کو مکمل ہڑتال کریں جبکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب کی سرحد پر شاہ پور کنڈی ڈیم مکمل کر کے پاکستان کی طرف بہنے والا دریائے راوی کا بارہ ہزار کیوسک پانی روک دیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق دریائے راوی کے بارہ ہزار کیوسک پانی کا پاکستان کی طرف بہاو روک دیا ہے۔ شاہ پور کنڈی ڈیم پنجاب اور جموں و کشمیر کی سرحد پر واقع ہے۔ جموں و کشمیر کے ضلع سری نگر میں محکمہ زراعت کا ایک ملازم پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رنبیر سنگھ نامی سرکاری ملازم سری نگر کے علاقے اندرا نگر میں ایک پارکنگ ایریا میں مردہ پایا گیا۔ ضلع ریاسی میں خستہ حال مکان کے گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور اس کی تین بیٹیاں شامل ہیں۔ تینوں بیٹیوں کی عمریں پانچ سے دو سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ تیس سالہ فلاح اختر، پانچ سالہ نسیمہ، تین سالہ سفینہ کوثر، دو سالہ ثمرین کوثر کی موت ہو گئی۔ 

مزیدخبریں