شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش گھمبیر چیلنجز سے نواز لیگ نکال سکتی ہے ملک جن وجوہات کی بنا پر ابتر معاشی حالات کا شکار ہوا ان سے پوری قوم باخوبی آگاہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف کا سب سے پہلا ہدف مہنگائی و بے روزگاری کا خاتمہ ہے جس کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی اس سے دریغ نہیں کیا جائے گا پارٹی قیادت نے عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمہ کیلئے اپنے ہر دور اقتار میں بھرپور کردار ادا کیا اور ملکی معیشت کو اپنے پا¶ں پر کھڑا کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیادیوالیہ ہونے سے بچایا اب بھی ملک کے حالات میاں محمد شہباز شریف ٹھیک کریں گے اور ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملا ئیں گے، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ہی عوام کو مہنگائی سے نجات دلائے گی وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گی میاں نواز شریف کوسیاسی منظرسے الگ اور جماعت کوتقسیم کرنے کی سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے وفاق اور پنجاب میں نواز لیگ برسر اقتدار آچکی ہے۔