ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

Mar 05, 2024

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست شہری مشکور حسین نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔درخواست میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا، انہوں نے الیکشن جیتا، الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

مزیدخبریں