خیبرپی کے مزید8افراد جاں بحق کوٹلی ستےاں مری کا رابطہ منقطع سبی مےلہ موخر

پشاور‘ مری‘ کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) خیبر پی کے میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے باعث پیش آنے والے حادثات کے نتیجہ میں مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ 43 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ بارش‘ برفباری سے 76 مویشی بھی مر چکے ہیں۔ کل سے شروع ہونے والا سبی میلہ موخر کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ میلے میں ملک بھر سے مویشی لائے جاتے ہیں۔ زرعی نمائش‘ سرکس‘ میوزیکل شو‘ مینا بازار اور دیگر تقریبات ہوتی ہیں۔ ترجمان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں کے دوران صوبہ بھر میں جاری بارشوں سے حادثات کے نتیجہ میں اب تک 35 افراد جاںبحق جبکہ 43 زخمی ہوئے۔ 346 گھروں کو جزوی جبکہ 46 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ اضلاع چارسدہ، دیرلوئر، دیر اپر، ملاکنڈ، مہمند، بنوں، خیبر، باجوڑ، نوشہرہ اور پشاورکے متاثرین میں خوراک اور امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا ہے۔ امدادی سامان میں رضائیاں، ٹینٹس، خیمے، جری کینز، گیس سلنڈر، واٹر کولر، توشک، کمبل، کچن سیٹ، حفظان صحت کی کٹ، ڈیگنٹری کٹس، پلاسٹک میٹس، سنڈ بیگز، ترپال سمیت دیگر سامان شامل ہیں۔ نیو مری پڈھنہ کے مقام پر بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 5 گھر مکمل تباہ اور دو کو جزوی نقصان پہنچا۔ مری انتظامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے متاثرین میں امدادی سامان اور چیک تقسیم کئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کوٹلی ستیاں اور مری کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ راستہ بحال کرنے کیلئے ہائی وے کا عملہ مصروف عمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...