صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

Mar 05, 2024 | 14:21

لاہور ہائیکورٹ نے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی، دخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے۔ درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ صادق سنجرانی کو بطور چیرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔

مزیدخبریں