مری میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق رمضان نگہبان راشن پیکج کی فراہمی شروع کردی گئی ۔تفصیلات کےمطابق ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر نگرانی رمضان نگہبان راشن پیکج کی ترسیل شروع کر دی گئی ،رمضان نگہبان راشن پیکج کے تحت مستحق افراد کو آزمائشی طور پر گھر گھر جا کر راشن بیگ کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر مری نے اعلان کیا ہے کہ مستحق افراد کو رمضان نگہبان راشن بیگ گھر کی دہلیز پر دئے جائیں گے ۔ موبائل ایپ کے ذریعے ڈیجٹل طریقہ کار کو اپناتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھا جائے گا۔بی آئی ایس پی اور نادرا میں رجسٹرڈ مستحق افراد کی فہرستوں کی تصدیق کے بعد رمضان نگہبان کی ترسیل شروع کر دی گئی۔ حقدار کو حق دہلیز پر دینے کے فارمولہ پر عمل پیرا ہیں۔ مستحقین کی عزت نفس اور آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی کو راشن کی قطار میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔انتظامیہ کی جانب سے رمضان نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بڑا اقدام :رمضان نگہبان راشن پیکج کی فراہمی شروع
Mar 05, 2024 | 15:40