یوم پاکستان 23 مارچ کے موقع پر سبزہلالی پرچم کی تیاری جاری ہے، پرچم کو تیارکرنے میں پاکستان کے تمام صوبوں سے ماہرین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یوم پاکستان کےخصوصی موقع پرسبزہلالی پرچم کی تیاریاں عروج پر ہیں . پاکستان کے پرچم کو تیارکرنے میں پاکستان کے تمام صوبوں سے ماہرین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔23 مارچ کےلیےخصوصی پرچم تیار کرنے والے ٹیلر ماسٹر فضل غنی نے اپنے جذبات کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، یہ جھنڈا ہے تو ہم ہیں، یہ جھنڈا نہیں تو ہم بھی نہیں۔فضل غنی کا کہنا تھا کہ جب سبز حلالی پرچم بنانے کا دن آتا ہے تو ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے کیونکہ ہم اس دن کا پورا سال انتظار کرتے ہیں. اس پرچم کی تیاری میں تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے حصہ لیتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اپنے ہاتھوں سے تیار کیا ہوا پرچم جب ہم گراؤنڈ میں لے کرجاتے ہیں تو ہمارا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے، آ رہے ہیں 23 مارچ کو پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لیے، پاکستان، زندہ آباد۔