پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف

Mar 05, 2024 | 21:05

ویب ڈیسک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

زلمی کی جانب سے بابر اعظم 64 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ صائم ایوب نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

حسیب اللہ خان 31 اور آصف علی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ رومین پاول 23 اور عامر جمال 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس جارڈن نے دو وکٹیں لیں۔ 

اس میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، رومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز اور سلمان ارشاد پر مشمل ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، ریزا ہینڈرکس، ڈیوڈ ملان، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلے، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم اور محمد علی شامل ہیں۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی

مزیدخبریں