رمضان کے پہلے عشرے کے دوران موسم سرد اور خوش گوار رہنے کا امکان

رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خوش گوار رہے گا۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں موسم سرد اور خوشگواررہے گا، 10 مارچ کو چاند کی پیدائش کا امکان ہے۔ سندھ اور پنجاب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔ گوادر سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے۔ شمال مغربی اور جنوبی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔ حکام نے الرٹ جاری کردیا۔خضدار۔ چاغی۔ دالبندین۔ خاران اور گوادر میں بارش متوقع ہے۔ خطہ پوٹھوہار۔ اسلام آباد۔ بالائی کے پی۔ گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن