دنیا بھر میں میٹا کی فیس بک سمیت دیگر سروسز کے اکاؤنٹس اچانک بند ہوگئے، جو کئی گھنٹوں تک معطل رہنے کے بعد بحال ہوئے۔ اس دوران صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اکاؤنٹس کے سیشنز خود بخود ایکسپائر ہوگئے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کی تو فیس بک نے ان کے پاس ورڈ کو ہی غلط قرار دے دیا۔
فیس بک کے علاوہ میٹا کی ایک اور سروس انسٹاگرام پر بھی صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب میٹا کی ایک اور سروس واٹس ایپ پر ابھی تک صارفین کو رسائی حاصل ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور میسینجر وسیع پیمانے پر ڈاؤن ہوگئے ہیں۔ اب تک میٹا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔