صدرآصف علی زرداری نے کاروباری برادری پرزوردیا ہے کہ وہ ملک میں شرح نمومیں اضافہ اورروزگارکے مواقع پیدا کرنےکیلئے حکومت کوٹھوس اقدامات تجویزکریں۔

صدرآصف علی زرداری نے یہ بات ایوان صدرمیں ملک بھرسے آئے ہوئے تاجربرادری کے نمائندوں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابرنے میڈیا کے نمائندوں کوملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئےکہاہے کہ تاجر برادری کے نمائندوں سے صدرکی ملاقاتیں آئندہ بجٹ کی تیاری کے لئے کاروباری طبقے سے تبادلہ خیال اوران سے تجاویزلینے کا حصہ ہیں۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے روزگارکے ذرائع اورشرح نمو جیسے چیلنجزسے نمٹنے کی ضرورت ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ ہمیں ملکی مفاد اورآنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے سخت اور مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔صدرنے سرمایہ کاروں پرزوردیا کہ حکومت کی سرمایہ کاردوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری کریں اورغیرملکی سرمایہ کاروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔

ای پیپر دی نیشن