وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمداسلم ریئسانی کوہدایت کی ہے کہ صوبے میں امن وامان پرسیاسی قیادت سے مشاورت اورتعاون کویقینی بنایا جائے۔

May 05, 2010 | 00:25

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم یوسف رضاگیلانی بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال اورصوبے میں ترقیاتی کوششوں سے متعلق پیش رفت پرپی ایم ہائوس میں اعلی سطح کےجائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کی معاشی ترقی اورخوشحالی کیلئے تمام سیاسی قوتوں کومفاہمتی پالیسی کے تحت ساتھ لے کرچلنا ضروری ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ آغازحقوق بلوچستان پروگرام کے تحت صوبےمیں جاری ترقیاتی کوششوں کی نگرانی اوراب تک پروگرام کے تحت کئے جانیوالے عملی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے بہت جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے صوبائی حکومت کوہدایت کی کہ مقامی انتظامی نظام کو مضبوط بنایا جائے تاکہ عام آدمی کی فلاح سےمتعلق ترقیاتی پروگرام کے عملی نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعلیٰ بلوچستان اورسیکرٹری بلوچستان نے اجلاس کوصوبے میں آغازحقوق بلوچستان پروگرام کے نفاذ اورامن وامان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔
مزیدخبریں