چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چودھری نے کہا ہے کہ عوام کوانصاف کی فراہمی باراوربنچ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

May 05, 2010 | 00:27

سفیر یاؤ جنگ
چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے یہ بات قاضی محمدانور کی سربراہی میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کہی۔چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نےکہا کہ مقدمات کو التواء کا شکار ہونے سے بچانے اورجلدفیصلے سنانے کیلئے ضروری ہے کہ وکلاء کیس سے متعلق تیاری کے ساتھ آئیں اورعدالت سے مکمل تعاون کریں۔ وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان کوبھرپورتعاون کی یقین دھانی کرائی۔ دریں اثناء چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری سے ڈیرہ غازی خان بارایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پرچیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمدچودھری نے کہا کہ انصاف کی فوری فراہمی کیلئے باراور بنچ میں پرتپاک تعلقات کا ہوناضروری ہے۔وفد کے اراکین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے پیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا اورانہیں دورے کی دعوت دی جسے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمدچودھری نے قبول کرلیا۔
مزیدخبریں