واشنگٹن میں ٹائمزسکوائربم سازش کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے امریکی صدراوباما کا کہنا تھا کہ تحقیقات کاراس بات کاجائزہ لے رہے ہیں کہ ملزم کا تعلق کسی انتہا پسند گروپ سے تونہیں۔ان کاکہنا تھا ایسی کارروائیوں سے امریکہ کوخوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔اوباما نے کہا کہ امریکی شہریوں کے چوکس ہونے کے باعث دہشتگردی کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوسکی،سازش میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں اورپاکستانی نژاد فیصل شہزاد کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسٹم اور بارڈر سکیورٹی کی مشترکہ کارروائی سے یہ حملہ ناکام بنایا گیا۔صدراوباما نے کہا کہ مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے اس کیس کی ہرپہلو سے تفتیش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس افسوسناک صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے جس میں ہم لوگ رہ رہے ہیں۔