ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سپرایٹ مرحلے میں پہنچ گئیں ۔ جبکہ آئرلینڈ اور زمبابوے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

گیانا کے پراویڈنس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پرایک سو بیس رنز بنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے اوورمیں بارش شروع ہوگئی۔ بارش کے باعث میچ کے بقیہ اوورز نہ کھیلے جا سکے۔ یوں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ اس میچ کے بعد انگلینڈ نے رن ریٹ کی بنیاد پر سپرایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسری جانب گیانا میں ہی کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ زمبابوے کی ٹیم سولہویں اوور میں چوراسی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو نویں اوور میں بارش کے سبب میچ روکنا پڑا۔ یوں نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سات رنزسے کامیاب قراردے دیا گیا۔ اس میچ کے بعد نیوزی لینڈ اورسری لنکا نے گروپ بی سے سپرایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ زمبابوے کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہرہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن