کراچی میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے گرفتارملزموں  کی نشاندہی پر ایک کلووزنی بم ، بھاری مقدار میں اسلحہ اورجہادی لٹریچر برآمدکرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میمن گوٹھہ میں بینک ڈکیتی کے الزام میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے تین ملزموں کو گرفتارکیا گیا تھا۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ میمن گوٹھہ کے علاقے لاشاری گوٹھہ کے ایک گھرمیں بم اوراسلحہ سمیت دیگر  اشیا موجود ہیں جس پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کلووزنی ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس بم، سو کلاشنکوف ایک ریپیٹر، دو پستول اور جہادی لٹریچرسمیت دیگرسامان برآمد کرلیا۔ حکام کے مطابق ملزمان بینک ڈکیتی سے حاصل ہونے والی رقم اور  بم دہشتگردی کی کسی کارروائی میں استعمال کرنا چاہتے تھے ۔ ملزموں سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن