ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سوات کے مضافاتی علاقے بانڈی میں سرچ آپریشن کیا اوراس دوران ایک غارسے بھاری مقدار میں اسلحہ ، دستی بم اورنقشے برآمد ہوئے جنہیں فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ اسلحہ کی برآمدگی کے بعد سکیورٹی فورسز گردونواح کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا ہے اورکچھ مشکوک افراد کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے۔