وفاقی دارالحکومت کے او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس کے سامنے مظاہرین نے آج گلے میں روٹیاں اور زنجیریں باندھ کر انوکھا احتجاج کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم سید نوید قمر نے ان تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عمل در آمد کے بجائے او جی ڈی سی ایل نے نئی من پسند بھرتیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس سے ان کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ان کے جائز مطالبات کو پورا نہ کیا گیا تو وہ اجتماعی خود سوزی کرلیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری او جی ڈی سی ایل انتظامیہ پر ہو گی۔