دوسرا خواتین ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آج سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہورہا ہے، انگلش ٹیم اپنےاعزاز کا دفاع کرے گی۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں
گے، پہلے میچ میزبان ویسٹ انڈیز کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کےمدمقابل
ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں کودو گروپس اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں نیوزی لینڈ، بھارت، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت ثناء میر کررہی ہیں، پاکستان اپنا پہلا میچ جمعرات کے روز سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل سولہ مئی کو کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن