درياؤں ميں پانی کے بہاؤ ميں بہتری ، تربيلاڈيم ميں پانی کی آمدميں پانچ ہزارکيوسک اورمنگلا ڈيم ميں چار ہزارکيوسک اضافہ ۔

May 05, 2010 | 16:15

سفیر یاؤ جنگ
انڈس ريورسسٹم اتھارٹی کے مطابق منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے اڑسٹھ فٹ بلند ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد پچاس ہزارچارسوسترہ کیوسک جبکہ اخراج اڑتالیس ہزارکیوسک ہے ۔تربيلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے تین فٹ بلند ہے ۔ 
تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد چھپن ہزارایک سوکيوسک جبکہ اخراج اکیاون ہزارکيوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد سڑسٹھ ہزارسات سواٹھاون کیوسک جبکہ اخراج سڑسٹھ ہزارپانچ سوبانوے کیوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد سڑسٹھ ہزارسات سواٹھاون کیوسک جبکہ اخراج سڑسٹھ ہزارپانچ سوبانوےکیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پرپانی کی آمد نوے ہزارآٹھ سوایک کیوسک جبکہ اخراج ستاسی ہزارآٹھ سودس کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمدسینتیس ہزارآٹھ سوستاون کیوسک جبکہ اخراج انیس ہزاردوسوستاون کیوسک ريکارڈکيا گيا۔
مزیدخبریں