”نقوشِ اردوب ادب“

ڈاکٹر شائستہ حمید خان..............
زیر تبصرہ کتاب ”نقوش اردو ادب“ ڈاکٹر پروین کلو کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر مضامین رقم کئے ہیں۔ جن میں کچھ کا تعلق تحقیق و تنقید سے ہے اور کچھ کا عملی تنقید سے ہے۔ کتاب میں 14 مضامین شامل ہیں جو ڈاکٹر صاحبہ کے مشاہدات و فکر و نظر کا نچوڑ بھی ہیں اور قارئین کو اپنے گرد و پیش کی ادبی فضا کو سمجھنے اور احساس کی سطح پر ابھارنے میں مدد دے گی۔
نقوش اردو ادب کی قیمت 320 روپے ہے اور کتاب کی ضخامت 233 صفحات پر مشتمل ہے۔ اسے العمر پبلشرز فیصل آباد نے شائع کیا ہے۔ کتاب کا انتساب غلام نبی کلو کے نام ہے جو ڈاکٹر پروین کے والدمعروف دانشور مزدور رہنما اور صحافی بھی تھے۔ حرف آغاز میں ڈاکٹر پروین کلو لکھتی ہیں
”زیر نظر مجموعے میں زیادہ تر وہ مضامین شامل ہیں جو پاکستان کے اہم ادبی رسائل میں شائع ہو چکے ہیں۔ ادبی ذوق رکھنے والے قارئین و طلبہ کی سہولت کے لئے ان بکھرے ہوئے مضامین کو یکجا کر دیا گیا ہے“
ڈاکٹر پروین کی یہ ایک خوبصورت اور علم افزا کتاب ہے اور اردو ادب میں ایک اچھا اضافہ ہے۔ از: ڈاکٹر پروین کلو

ای پیپر دی نیشن