ایس پی اقبال ٹاؤن منتظرمہدی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزمان عرصہ دراز سے گروہ کی صورت میں کار چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے چار ارکان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ باقی پانچ ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزموں نے ایک سو پندرہ وارداتوں کا اعتراف کیا ہےجبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پچاس لاکھ روپے مالیت کی نو گاڑیاں، اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔