آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین گوہراعجاز نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل کے شعبے کو آئندہ دو ماہ کے لئے لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دے دے تو یہ صنعت تین ارب روپے کا زرمبادلہ کما سکتی ہے۔

May 05, 2011 | 19:09

سفیر یاؤ جنگ
لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے ایپٹما کے چیئرمین گوہراعجاز نے کہا کہ اتنے مشکل حالات کے باوجود ٹیکسٹائل کے شعبے نے صرف نو ماہ کے دوران دس ارب ڈالرز کی برآمدات کی ہیں اور ساڑھے تین ارب ڈالرز کے برآمدی آرڈرز صنعت کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تین ارب روپے کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کر رہی ہے جبکہ ان کی اپنی صنعت انہیں یہ پیسہ کما کر دے سکتی ہے۔ گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ ان نو ماہ میں نٹ ویئر کی برآمدات میں اٹھایئس اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں پچیس فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ان دنوں میں دھاگے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی باتیں ہو رہی تھیں۔
مزیدخبریں