سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تئیس اپریل تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سترہ ارب سترہ کروڑ اکانوے لاکھ ڈالرز سے مزید کم ہوکر سترہ ارب دس کروڑستر لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ سٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالرز ڈیپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران دو کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز کا اضافہ اور کمرشل بینکوں کے ڈالرز ریزروز میں نو کروڑاناسی لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔ تیس اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے تک مرکزی بینک کے ڈالرز ڈیپازٹس تیرہ ارب ستر کروڑچودہ لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر تین ارب چالیس کروڑ چھپن لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔