چیئرمین سلیکشن کمیٹی محسن حسن خان نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی سی بی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی جس میں متنازع امور کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ اور محسن خان نے میڈیا کے سامنے مشترکہ بیان پڑھ کر سنایا جس میں اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ محسن خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کافی خوشگوار رہی، اب کوئی معاملہ ایسا نہیں رہا جس پر کوئی اختلاف رائے ہو۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف کسی کام میں مداخلت نہیں کرتے، صدر مملکت کے پاس چھوٹے، چھوٹے معاملات کے لیے اتنا ٹائم نہیں۔ اس موقع پرچیف سلیکٹر محسن خان کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ موجود انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں، اب ان کا کوئی ایشو باقی نہیں رہا۔