آج سپرمون ہے اور چاند سے محبت کرنے والے آج رات اپنے اس آسمانی محبوب کو قریب سے دیکھیں گے۔

May 05, 2012 | 11:15

سفیر یاؤ جنگ
چاند کے زمین پر اتر آنے کو شاعر کا تخیل کہتے ہیںلیکن جو لوگ سچ مچ چاند سے محبت کرتے ہیں ان کے لئے اسے انتہائی قریب سے دیکھنے کا موقع آگیا ہے۔زمین کے سب سے قریبی پڑوسی یعنی چاند کو آج رات آٹھ بجے بہت زیادہ روشن اور بڑا دیکھا جا سکے گا کیونکہ یہ زمین سے کم ترین فاصلے پر ہو گا۔ زمین ا ور چاند کے درمیان کم ترین فاصلہ بھی دو لاکھ اکیس ہزار میل سے زائد ہو گا۔ چاند اس سے قبل انیس مارچ سن دو ہزار گیارہ کو زمین سے کم ترین فاصلے سے گزرا تھا۔
مزیدخبریں