او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید پانچ ہزار روپے فی ٹن کی کمی کردی ہے، اس کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت پینسٹھ ہزار روپے فی ٹن ہو گئی۔ پنجاب میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو پانچ روپے فی کلو گرام۔ سندھ میں ایک سو دس روپے فی کلو گرام ،آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں ایک سو پندرہ روپے فی کلو گرام جبکہ شمالی علاقہ جات میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو پچیس روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوگی۔ پارکو کی جانب سے قیمت کم کرنے کے بعد او جی ڈی سی ایل نے دو دن میں ایل پی جی کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو گرام کمی کی ہے۔ ایل پی جی پروڈیوسرز کمپنیوں کے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتیں کم ہونے اور موسم گرما میں طلب کم ہونے کے باعث مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمتوں میں کمی کی گئی۔