ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک اورتیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

May 05, 2012 | 11:39

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، سندھ اور مکران ڈویژن میں آئندہ دو روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے اس کے علاوہ پنجاب اورخیبرپختونخواہ کے کاشت کے اکثر علاقوں میں بھی آئندہ دو روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لسبیلہ، موہنجودڑو، چھور اور سبی میں چوالیس، دادو، ٹھٹہ، بدین، مٹھی، روہڑی، نوابشاہ، لاڑکانہ اور گوادر میں تینتالیس، اسلام آباد چونتیس، لاہور انتالیس، کوئٹہ انتیس، مظفرآباد تینتیس، ملتان چالیس، کراچی بیالیس، پشاور اڑتیس، گلگت بتیس، مری بائیس اور فیصل آباد میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں