دمشق/واشنگٹن (اےن اےن آئی) شام میں اقوام متحدہ کی مبصرین کی موجودگی کے باوجود صدربشارالاسد کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں بیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر شامی حکومت نے جنگ بندی کا احترام نہیں کیا تو اس کیخلاف اضافی پابندیوں پر غور کیا جائے گا۔دریں اثناءشام کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ شامی مانیٹرنگ گروپ کی اطلاع کے مطابق بالونی جیل میں سکیورٹی فورسز نے ایک قیدی کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے جس کے بعد وہاں صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔