”وکلا تحریک کی بنیاد ’دی نیشن‘ میں شائع ہونیوالی تصویر نے رکھی“

May 05, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (وقائع نگارخصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ عظمت سعید نے کہا ہے کہ کیمرے کی آنکھ سے جو تاریخ رقم ہوتی ہے اس کے نقش انسانی ذہنوں پر مدتوں قائم رہتے ہیں۔ وکلاءتحریک کے دوران نوائے وقت گروپ کے انگریزی اخبار ”دی نیشن “ میں چیف جسٹس سے ایک پولیس افسر کی بدسلوکی کی شائع ہونے والی تصویر نے پورے ملک میں آگ لگا دی تھی اور دنیا کی طویل ترین عدالتی تحریک کی بنیاد رکھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس فوٹو گرافرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن کے صدر نواز عالم ¾ نائب صدر پرویز الطاف اور جنرل سیکرٹری وسیم نیاز کے علاوہ مو¿قر روزناموں کے سینئر فوٹو گرافرز پر مشتمل تھا۔ مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کی تحریک کی کامیابی میں ملک کے میڈیا کاکردار مسلمہ ہے جس میں فوٹو گرافرز نے بھی حصہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ تصویر ایک ہزار الفاظ پر بھاری ہوتی ہے لیکن موجودہ دور میں اسکی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءتحریک کے دوران ہونے والی فوٹو گرافری کی نمائش ہونی چاہئے جس سے وکلاءتحریک کے جذبے کو دوبارہ اُجاگر کرنے کے علاوہ فوٹو جرنلزم کو بھی فروغ ملے گا۔
مزیدخبریں