مہر بھی اور تکے بھی

May 05, 2013

مراسلات

مکرمی!یکم مئی کے اخبار میں ایک خبر یہ بھی تھی کہ 11 مئی کو شیر کے تکے بنا کر کھاجائیں گے ( عمران خان) اس سے قبل کپتان نے تقریر میں بے ساختہ یہ کہہ دیا کہ شیر پر مہر لگائیں۔خان صاحب کی مہر لگ جانے کے بعد شیر حلال ہو گیا اسی لئے انہوں نے شیر کا تکہ کھانے کا اعلان کر دیا ہے۔خان صاحب ایک طرف ملک میں کلمہ لا الہٰ الا اللہ کے مطابق نظام لانے کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف شیر کا تکہ بنا کر کھا جانے کی بات بھی کرتے ہیں۔آج کل آپ کی زبان اتنی پھسلنے کیوں لگی ہے۔ (ساجد شیخ لاہور)

مزیدخبریں