لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے پی پی141سے ا میدواروسابق صوبائی وزیرمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ بلے بازاپنے اتحادی تیراندازوں کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔پی پی پی اورپی ٹی آئی کاانتخابی نشان مختلف مگران دونوں پارٹیوں کا سیاسی ایجنڈاسانجھاہے۔ہمارے پاس ملک وقوم کی خدمت کرنے کا تجربہ اورجذبہ ہے۔مسلم لیگ (ن) سے بہترقیادت اورمعیشت سمیت مختلف شعبہ جات میں ماہرٹیم ممبرز کسی کے پاس نہیں۔پاکستان میں ابھی تجربہ کارقیادت کاکال نہیں پڑاجواناڑیوں کوملک کی باگ ڈورتھمادی جائے ۔11مئی کوشیردھاڑے گااوراناڑیوں ،مداریوں میں سے کوئی میدان میں نہیں ٹھہرے گا۔