صدر کا گورنر سندھ کو فون، پرامن انتخابات کے انعقاد کا عزم

کراچی (این این آئی) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے حکومت ملک میں پرامن انتخابات کے انعقاد میں پرعزم ہے اور اس حوالے سے تمام متعلقہ ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سخت ترین اقدامات کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے ہفتہ کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ گورنر سندھ نے صدر کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کراچی سمیت صوبے میں انتخابی مہم اور انتخابات کے انعقاد کے موقع پر پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ صدر نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کےخلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...