افغان اور نیٹو فوجیوں کا 49 طالبان شہید کرنے کا دعویٰ

کابل (آن لائن) افغان حکومت نے مختلف صوبوں میں افغان سکیورٹی فورسز اور نیٹو فوجیوں کے مشترکہ کارروائیوں کے دوران 49 طالبان کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے۔ قندھار، کیسپا، میدان وردک، غزنی، پکتیکا اور پکتیا اور ہلمند میں کارروائیاں کی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران17شدت پسند گرفتار بھی کئے گئے اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ گولہ بارود اور منشیات کی ایک بڑی مقدار بھی قبضے میں لی گئی ہے۔ طالبان کی جانب سے افغان حکومت کے اس دعوے کے بارے میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی آزاد ذرائع سے ان ہلاکتوں کی تصدیق ہو سکی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...