سیالکوٹ: ثناءاللہ پر تشدد کیخلاف لواحقین اور عوام کا شدید احتجاج

سیالکوٹ (نامہ نگار) مقبوضہ جموں کشمیر کی جیل میں مقید پاکستانی کے تشدد سے زخمی ہونے والے سیالکوٹ کے ثناءاللہ کی تشویشناک حالت پر ثناءاللہ کے لواحقین اور عوام نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ سیالکوٹ کے گاﺅں اورہ کے رہائشیوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ثناءاللہ کے بیٹے خرم ، بھائی شہباز اور دیگر رشتہ دار دھاڑیں مار ما رکر روتے رہے۔ احتجاج کرنے والوں میں ہر عمر کے سینکڑوں لوگ شامل تھے جنہوں نے اورہ چوک میں ٹائروں کو آگ لگا کر اسے بلاک کردیا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...