کوئٹہ (این این آئی) تربت کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر بم حملوں کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ تاشک میں سکیورٹی فورسز کی 3 گاڑیاں گشت پر تھیں کہ نامعلوم افراد نے تین ریموٹ کنٹرول بموں سے انہیں نشانہ بنایا۔ کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے و الے اداروں نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے پٹ فیڈر میں نامعلوم افراد نے 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کی وجہ سے بلوچستان کے بعض لوگوں میں گیس کی فراہمی میں تعطل پیدا ہو گیا۔