وار برٹن: پوسٹ ماسٹر کے گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ، آگ لگ گئی، باپ بیٹا جھلس گئے

May 05, 2013

واربرٹن (نامہ نگار) واربرٹن کی آبادی اقصیٰ کالونی میں پوسٹ ماسٹر کے گھر زوردار دھماکہ ہوا جس سے قریبی عمارتیں لرز گئیں۔ مکان کو آگ لگ گئی۔ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چودھری عفت محمود کے گھر گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ چودھری عفت اور ان کا بیٹا ضمیر الحسن بری طرح جھلس گئے۔ 

مزیدخبریں