ایران نے 43 پاکستانیوں کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا

چاغی (آئی این پی) ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 43 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر کے تفتان انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ جمعرات کو ایرانی سرحدی فورسز نے اپنے ملک میں بغیر دستاویزات کے سفر کرنے والے 43 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا۔ ایرانی حکام کے مطابق پاکستانی باشندے غیر قانونی طور پر ایران میں سفر کر رہے تھے جنہیں گرفتار کر کے تفتان انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...